5 جولائی 2021 - 08:06
دار الافتاء عراق نے آیت اللہ سیستانی کے خلاف سابق امریکی سفیر کی ہرزہ سرائیوں کی مذمت کی

دارالافتاء کے ترجمان شیخ عامر البیاتی نے کہا: سابق امریکی سفیر کے آیت اللہ سیستانی کے بارے میں بیانات بالکل بے بنیاد اور واقعیت کے خلاف ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے دار الافتاء کے ترجمان نے سابق امریکی سفیر کے آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے بارے میں بے بنیاد بیانات کی مذمت کی۔
دارالافتاء کے ترجمان شیخ عامر البیاتی نے کہا: سابق امریکی سفیر کے آیت اللہ سیستانی کے بارے میں بیانات بالکل بے بنیاد اور واقعیت کے خلاف ہیں۔
انہوں نے العہد نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم عراقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی عدالت میں سابق امریکی سفیر کے خلاف مقدمہ دائر کرے۔
البیاتی نے تمام عراقیوں سے اتحاد کی فضا برقرار رکھتے ہوئے امریکی سفیر کے خلاف اقدام کرنے کی اپیل کی۔
خیال رہے کہ سابق امریکی سفیر ڈگلس سلیمان نے امریکی حکام کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ عراق میں امریکہ کی ایک بنیادی اسٹریٹجیک (آیت اللہ) سید علی سیستانی کی شخصیت کا خاتمہ اور ان کے افکار پر روک تھام ہونا چاہیے۔
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈگلس سلیمان علاقے میں امریکی سازشوں کو ناکام بنانے اور عراق کی سالمیت اور وحدت کے تحفظ میں آیت اللہ سیستانی کے کردار کو سمجھنے میں غلطی کا شکار ہوئے ہیں۔ انہیں جان لینا چاہیے کہ اگر امریکہ عراق میں آیت اللہ سیستانی کے خلاف کوئی ایسی غلطی کر بیٹھتا ہے تو اسے عراق کیا پورے خطے سے دم دبا کر بھاگنا پڑے گا اس لیے کہ انہیں شاید شیعہ مرجعیت کی طاقت کا ٹھیک سے اندازہ نہیں ہوا ہے۔

………………….

۲۴۲